ملک بھر میں مہنگائی کے بڑھنے کا سلسلہ جاری

Published On 11 March,2022 05:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)ملک بھر میں مہنگائی کے بڑھنے کا سلسسلہ جاری ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر شرح 0.52 فیصد بڑھ گئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہو۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن، چائے، چاول ، دال مسور، دال چنا مہنگی ہوئیں جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے، لہسن 14 روپے 17 پیسے فی کلو سستا ہوا، انڈے ایک روپے 69 پیسے فی درجن سستے ہوئے، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو، دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی، آٹے کا بیس کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے، چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 

Advertisement