ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں نمایاں کمی

Published On 05 April,2022 06:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39 ہزار 552 روپے فی میٹرک ٹن کمی کردی گئی، پیداواری قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مقرر ہوگئی، پیداواری لاگت میں کمی سے ایل پی جی سستی کردی گئی ہے۔

ایل پی جی 40 روپے فی کلو سستی کردی گئی، نئی قیمت 172 سے کم ہو کر 132 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، فیصلے سے گھریلو سلنڈر 467 اور کمرشل 1796 روپے سستا ہوگیا، گھریلو سلنڈر 1558 روپے، کمرشل سلنڈر 5 ہزار 993 روپے کا ہوگیا ہے، قیمت میں کمی او جی ڈی سی ایل کی پیداواری لاگت کم ہونے پر ہوئی۔
 

Advertisement