خیبرپی کے میں مستحق خاندانوں کو آٹے کی مفت فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 20 April,2022 08:54 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے، صوبائی حکومت نے فوڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، مجوزہ فوڈ کارڈ پروگرام کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں کو آٹے کی بالکل مفت فراہمی کی جائیگی۔

مجوزہ فوڈ کارڈ پروگرام کے تحت صوبے کے 10 لاکھ سے زائد خاندان اور 50 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے جنہیں آٹا بالکل مفت جبکہ چار بنیادی اشیائے خورونوش کی فراہمی رعایتی نرخوں پر کی جائیگی، معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مجوزہ پروگرام میں شامل کرنے کیلئے صوبے کے مستحق خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائیگا، شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ کارڈ پروگرام پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے ۔

صوبے بھر میں فوڈ کارڈ پروگرام کا اجراء آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
 

Advertisement