محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملزکے درمیان ڈیڈلاک ختم، ہڑتال کی کال واپس

Published On 11 October,2021 11:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا، ایسوسی ایشن رہنماؤں نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی جبکہ پنجاب حکومت نے گندم اجرا پالیسی کی شرائط مان لی ہیں۔

سرکولیشن سمری کے ذریعے متنازع سرکاری ریلیز پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ آج سے ملز کو نئی پالیسی کے تحت کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے مطابق فلور ملز کو آبادی کے تناسب کی بجائے فی رولر باڈی کوٹہ بنچ مارک 12 بوری فراہم کیا جائے گا۔

سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے کی شرح قائم رہے گی، سرکاری گندم میں سے 70 فیصد آٹا، 18 فیصد میدہ اور 18 فیصد چوکر تیار ہو گا۔ دوسرے اضلاع سے 25فیصد کوٹہ اٹھانے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ گرائنڈنگ چارجز کا معاملہ کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے جو مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
 

Advertisement