اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا ہو کر 1440 روپے تک جا پہنچا۔ شہری کہتے ہیں ایسی تبدیلی آئی کہ ہم پہلے سالن اور اب سوکھی روٹی سے بھی گئے، حکمران بتائیں گزارہ کیسے کریں۔
روٹی بھی عوام کی پہنچ میں نہ رہی، ایک ہفتے کے دوران خضدار میں آٹے کا تھیلا 80 روپے، لاڑکانہ میں 60 روپے جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں 40 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے، اسلام آباد میں 1280 روپے اور راولپنڈی میں 1330 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 2018 میں آٹے کی تھیلے کی قیمت 771 روپے تھی ۔ شہری کہتے ہیں ایسی تبدیلی آئی کہ ہم پہلے سالن اور اب سوکھی روٹی سے بھی گئے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ حکمران خود ہی بتائیں، گزارہ کیسے کریں، تین سال میں آمدن وہی، اخراجات دگنے ہوگئے۔ شہری دکانوں کا رخ تو کرتے ہیں لیکن ہر روز آٹے کے نئی قیمت سن کر بمشکل ایک کلو آٹا لیکر تو کبھی خالی ہاتھ ہی گھر لوٹتے ہیں۔