ڈالر پھر بے لگام ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Published On 11 May,2022 10:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 36 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 190 روپے 2 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 192 روپے  پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 32 روپے 46 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے کا بوجھ بڑھا ہے۔