سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

Published On 23 May,2022 05:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 862 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2350 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 650 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2015 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 20 روپے اور 17.14 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمتیں ایک ہزار 590 روپے اور 1363.16 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement