اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی دعووں کے باوجود ملک میں مہنگائی کم نہ ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 روپے تک پہنچ گئی۔
حکومتی دعوے بے کار، عوام مہنگائی کے ہاتھوں خوار ہونے لگے، ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے تک پہنچ گیا۔ حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1640 روپے ،خضدار میں 1580 ، اسلام آباد میں 1566، راولپنڈی میں 1533 جبکہ کوئٹہ میں 1500روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی عدم دستیابی پر شہری مایوس نظر آتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔