پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ

Published On 29 July,2022 04:16 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) یکم اگست سے لیوی اور مارجن بڑھنے کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے تک کا اضافہ کرنے کا اردہ رکھتی ہے، پٹرول پر عائد لیوی مزید 10 روپے اضافے سے 20 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے اضافے سے 10 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا کی سمری کے بعد لیوی اور مارجن شامل ہوسکتے ہیں، اگر مارجن بڑھانے کا نوٹی فیکیشن آگیا تو وہ بھی ریٹ بڑھنے کا سبب بنے گا، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر مارجن 7 روپے فی لٹر تک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اگست میں لیوی بڑھانے کی شرط عائد کررکھی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 31 جولائی کو کیا جائے گا۔
 

Advertisement