سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کردی

Published On 11 September,2022 07:48 pm

کراچی:(دنیا نیوز) صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے 23-2022 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ اس وقت زمینیں ڈوبی ہوئی ہیں، زمین کو نئی فصل کی تیاری کیلئے ہاریوں کو بڑی محنت کرنی پڑے گی، اچھی سپورٹ پرائس دینے سے آبادگار نئی فصل کیلئے زمین جلد تیار کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر اس سال گندم کی فصل نہیں ہوئی تو قحط جیسی صورتحال ہوجائے گی، ہم امپورٹڈ اس وقت 9 ہزار فی من کے حساب سے خرید کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنے آبادگاروں کو فائدہ دینے کے بجائے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچاتے ہیں، سندھ کابینہ نے گندم کی فی من سپورٹ پرائس 4000 روپے منظور کر دی ہے۔

 

 

 

Advertisement