سیلاب: امریکا اور یو اے ای سے مزید دو، دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

Published On 11 September,2022 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا سے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد لے کر دو مزید پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 7 پروازیں آچکی ہیں، پاکستان کی جانب سے امریکی امداد پر شکریہ اداکیا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے ایک پرواز ملتوی ہوگئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی مزید دو پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، متاثرین کی مدد کے لیے مختلف ممالک سے 68 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، متحدہ عرب امارات سے اب تک 31 پروازیں امداد لے کرپاکستان پہنچ چکی ہیں، ترکی سے اب تک 11 پروازوں کی امداد پاکستان آئی۔

ترجمان کے مطابق امریکا سے اب تک 7 پروازوں کے ذریعہ امداد پاکستان پہنچ چکی، چین سے 4، قطر، ازبکستان، اردن، ترکمانستان اور فرانس سے طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
 

Advertisement