اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بےمثال معاونت پر مشکور ہیں، پاکستان کواس چیلنج سےنمٹنےکیلئےعالمی برادری کی مددکی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں، انتونیو گوتریس سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کے لیے اہم ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا جبکہ پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران UN سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران و پریشان رہ گئے. وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں. دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے pic.twitter.com/BW5osCBQ1N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022