کراچی: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی معیاد مزید ایک سال بڑھائی گئی ہے، 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی معیاد 5 دسمبر 2022 کو پوری ہو رہی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سعودی ڈالر ڈپازٹس فنڈز پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے، نومبر 2021 میں سعودی عرب جس کی نمائندگی ایس ایف ڈی اور حکومت پاکستان جس کی نمائندگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی جس کے تحت ایس ایف ڈی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔