کراچی: (دنیا نیوز) ترسیلات زر میں کمی آنا شروع ہوگئی، جولائی سے ستمبر کے دوران ترسیلات 6 اعشاریہ 3 فی صد کم ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں ترسیلات 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں، ستمبر میں ترسیلات ماہانہ بنیاد پر 10 اعشاریہ 50 فی صد اور سالانہ بنیاد پر 12 اعشاریہ 3 فی صد کم ہوئیں۔
رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران ترسیلات 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، جولائی سے ستمبر تک ترسیلات گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 3 فی صد کم ہوئیں۔