75 روپے کا نوٹ جاری، خریداری کیلئے استعمال کیا جاسکے گا

Published On 30 September,2022 07:53 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا اور عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، یہ نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ کے دوسری جانب مار خور اور دیودار کے درخت کی تصاویر ہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے بھی 75 روپے کے نوٹ کی تصویر شیئر کی گئی۔

 

 

Advertisement