جولائی میں ترسیلات زر 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک

Published On 16 August,2022 06:23 pm

کراچی:(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقوم وطن بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2021 کے مقابلے جولائی 2022 میں ترسیلات زر میں 7 اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئیں، جبکہ جون کے مقابلے جولائی میں ترسیلات زر میں 8 اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئیں۔

سعودی عرب سے 58 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے سمندر پار پاکستانیوں نے 45 کروڑ ڈالربھیجے۔

معاشی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے سبب شرح سود بڑھا دیا گیا ہے، جس کے باعث معیشت میں سست روی کا رجحان ہے، آئندہ آنے والے مہینوں میں ترسیلات زر میں مزید کمی کا بھی کا بھی خدشہ ہے۔
 

Advertisement