آئی ایم ایف جائزے کی تکمیل کیلئے تمام پیشگی شرائط پوری کردیں، سٹیٹ بینک

Published On 01 August,2022 02:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جائزے کی تکمیل کیلئے تمام پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان جلد مالی مسائل سے نکلنے والا ہے۔

سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی قسط کے اجراء کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا باضابطہ اجلاس آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے جائزے کی تکمیل کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران عارضی ہے، مالیاتی اور مانیٹری پالیسی دونوں سخت کردی ہیں، روپے کی قدر وقتی طور پر گری ہے، اگلے چند ماہ میں روپے کی قدر بڑھ جائے گی۔
 

Advertisement