کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ

Published On 04 August,2022 12:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا، اسٹیٹ بینک نے پیر (یکم اگست 2022 ) سے متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے معائنے شروع کردئیے ہیں۔

سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فیصلہ ایکس چینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور صارفین کو درپیش پریشانی کے باعث کیا، ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیوں کی 4 برانچوں کے آپریشنز معطل کیے۔

کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کیے تھے، ضرورت پڑی تو مزید اقدامات اور سختی بھی کی جائے گی، خلاف ورزی پرکچھ ایکسچینج کمپنیوں کی 13 فرنچائزز بند کردی گئی تھیں۔
 

Advertisement