لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کم ہوکر ایک ہزار 663 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 658 روپے ہو گئی ہے۔