سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں:عائشہ غوث پاشا

Published On 06 December,2022 05:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردی ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کائی خطرہ نہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتا ہے، باہمی معاہدوں کے تحت قرضوں کی ادائیگی رول اوور کی جارہی ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے  کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا، سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں، سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر سب ٹھیک نہیں، پریشانی ضرور ہے، ایسا بحران نہیں ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، قرضے بروقت واپس ادا کریں گے، روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے بات کر رہے ہیں۔
 

 

Advertisement