اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 800 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ نہیں کیا، ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہ وئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آن لائن ڈیٹا کا تبادلہ جاری ہے، معاشی ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے قرضے وقت پر ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیول کی کھپت کو کم کرنے کا معاملہ ضرور زیر غور ہے، کچھ دیگر ممالک بھی فیول کی کھپت کو کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔