نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

Published On 17 December,2022 03:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی، ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی گئی، بجلی فیول پرائس ایڈجسمنٹ ماہ اکتوبر کی مد میں کی گئی ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے 29 نومبر 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، ستمبر 2022ء میں ایف سی اے صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا، اطلاق لائف لائن، 300 یونٹس تک گھریلو، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
 

Advertisement