لاہور: (دنیا نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 225 روپے 82 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے اضافے کے ساتھ 234 روپے50 پیسے پر فروخت ہوا،
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔