نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

Published On 27 December,2022 10:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، ڈسکوز صارفین کے لئے ساڑھے 18 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
 

Advertisement