لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نئی قائم ہونے والی آٹے کی ملوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے نئی ملوں کو گندم کی سپلائی پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے عبدالباسط ودیگر کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے پنجاب حکومت کے 19 مئی 2022 کے نئی فعال ہونے والی فلور ملز کو گندم کی سپلائی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کی شق نمبر 7 کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک سے لائسنس یافتہ فلور ملز پر پابندی بلا جواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن کا مقصد گندم کی ملز کو بلا تعطل سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا تھا۔ نوٹیفیکیشن کی شق 7 سے فلور ملز نئی اور پرانی میں تقسیم ہو گئی ہیں، یہ شق آئین کے آرٹیکل 25 کے برخلاف نئی اور پرانی فلور ملز کے مابین امتیاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس سے ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت