لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے صوبائی دار الحکومت میں خالص دودھ کا حصول سب سے بڑا چیلنج بن گیا جس کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے شہر میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ سال 2023ء میں کھلے دودھ کی ترسیل کو یقینی ٹریس ایبل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلے دودھ پر پابندی مختلف مراحل میں لگائی جائے گی، پائلٹ فیز میں لاہور کے کچھ علاقوں میں پابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔
مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کھلے دودھ پر پابندی کے حوالے سے گوالا ایسوسی ایشن اور تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، پیک کیے گئے دودھ کے معیار کی چیکنگ کرنا اور معیار میں کمی کی صورت میں ایکشن لینا آسان ہو گا۔