یوٹیلٹی سٹورز پرعام صارفین کیلئے پاس ورڈ کی شرط ختم

Published On 06 January,2023 11:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ صارفین کو سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات آرہی تھی جس کومدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے فی الفور ان ٹار گٹڈ سبسڈی کیلئے وقتی طورپر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا ہے۔

صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ان ٹارگٹڈ سبسڈی حا صل کر سکتے ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کیلیے ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس سبسڈی کے حصول کیلئے صارفین کیلیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں لیکن مشکلات آرہی تھی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے اور این ٹی سی کیساتھ مل کر اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے کوشاں ہیں۔