سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز، پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت

Published On 12 January,2023 11:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، پھل کھانا تو غریب کے لئے خواب بن گیا جبکہ سرکاری لسٹ میں 9 سبزیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب کالا کلو درجہ اول کی قیمت 250 روپے کلو مقرر جبکہ 350 فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، کیلا درجہ اول کا ریٹ سرکاری لسٹ میں 105 روپے فی درجن مقرر لیکن فروخت 140 روپے تک ہو رہا ہے، درجہ دوم کی سرکاری قیمت 68 روپے فی درجن مقرر، فروخت 100 روپے فی درجن ہو رہا ہے۔

اسی طرح پپیتا کے سرکاری نرخ 210 روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں 270 روپے تک پہنچ چکا ہے، کھجور ایرانی کی سرکاری قیمت 340 روپے کلو مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں 410 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے، مسمی کا ریٹ 130 روپے درجن مقرر لیکن مارکیٹ میں 250 روپے درجن تک بک رہی۔

کینو کی قیمت 125 روپے فی درجن لیکن فروخت 250 روپے درجن تک ہو رہا، انار بادانہ کا سرکاری نرخ 540 روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں 720 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، امرود کی قیمت 74 روپے کلو مقرر لیکن 100 روپے کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں ہے۔

علاوہ ازیں آج مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

پیاز 5 روپے مہنگا کر کے سرکاری قیمت 230 روپے کلو مقرر ہے تاہم درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 270 روپے کلو تک ہو رہی ہے، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 65 روپے کلو مقرر، فروخت 90 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 350 روپے کلو مقرر تاہم فروخت 420 روپے فی کلو تک ہے، ادرک کی سرکاری قیمت 400 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں 460 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، سبز مرچ کی سرکاری قیمت 110 روپے کلو جبکہ فروخت 140 روپے تک ہے، لیموں چائنہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 58 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں دیسی لیموں 80 روپے کلو تک ہے، ٹینڈے فارمی کی سرکاری قیمت 60 روپے تاہم مارکیٹ میں فروخت 80 روپے کلو تک ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں آلو کچا چھلکا 3 روپے مہنگا کر کے سرکاری قیمت 34 روپے کلو مقرر جبکہ فروخت 50 روپے تک ہے، میتھی کی سرکاری قیمت 74 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 100 روپے فی کلو تک ہے، بینگن 5 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 58 روپے کلو مقرر لیکن فروخت 80 روپے فی کلو تک ہو رہا، کھیرا 8 روپے مہنگا کر کے سرکاری نرخ 58 روپے جبکہ قیمت فروخت 80 روپے فی کلو تک ہے، کریلے 5 روپے مہنگے کر کے سرکاری ریٹ 120 روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں 140 روپے کلو قیمت ہے۔

اسی طرح پالک دیسی سرکاری قیمت 30 روپے کلو جبکہ فروخت 50 روپے کلو تک ہونے لگی، بند گوبھی کی سرکاری قیمت 19 روپے تاہم فروخت 40 روپے تک ہو رہی، پھول گوبھی 5 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 40 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے تک ہو رہی۔

شلجم 5 روپے مہنگے کر کے سرکاری قیمت 30 روپے کلو مقرر، فروخت 40 روپے کلو تک ہو رہا ہے، شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 70 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں 100 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، اروی 10 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 110 روپے کلو جبکہ فروخت 140 روپے تک کی جا رہی ہے۔

مٹر کی قیمت سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلو درج تاہم 100 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، گاجر چائنہ 11 روپے مہنگی کر کے سرکاری قیمت 64 روپے کلو مقرر ہے، فروخت 80 روپے تک جاری ہے، سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت پر شہری پریشان ہیں اور حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement