اسلام آباد: (دنیا نیوز)اوگرا نے 12 دن کی تاخیر سے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ایل این جی کی نئی مقرر کردہ قیمتیں ماہ جنوری کیلئے ہیں اوگرا ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔