لاہور: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے جنوری 2023 کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کر دی۔
اوگر کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2411.43 روپے کا ہو گیا، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
واضح رہے کہ اس سے قبل ماہ دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو تھی اور گھریلو سلنڈر کے نرخ 2548.29 روپے تھے، ایل پی جی کے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمتوں میں 136 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔