ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت، اوگرا نے نوٹس لے لیا

Published On 20 January,2023 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے ایل پی جی کو مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئِے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیاہے، ٹیمیں متعین کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنائیں گی۔

انفورسمنٹ ٹیموں نے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قیمتوں کو چیک کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات رہیں گی۔