انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

Published On 07 February,2023 10:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 70 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 282 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 509 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔