پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

Published On 09 February,2023 08:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 2 ارب 91 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، ایس بی پی کے مطابق 3 فروری تک بیرونی قرضوں کی مد میں 17 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر 8 ارب 50 کروڑ ڈالر ہیں دیگر بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 62 کروڑ ڈالر پر ہیں۔