اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے ماہ فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان ایل این جی کے مطابق پنجاب اور خبیرپختونخوا کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.61ڈالر کمی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر کمی ہوئی۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.70 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔
اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔