اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماہ رمضان کیلئے وفاقی حکومت نے ریلیف پیکج تیار کر لیا، 19 اشیائے ضروریہ پر 5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کیلئے ہوگی، اشیائے ضروریہ پر سبسڈی یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جائے گی۔
رمضان پیکج کے تحت آٹا، گھی پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔