پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام شدید پریشان

Published On 16 March,2023 09:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ دی ہے، اس پر پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مزید بوجھ بڑھے گا، آدھے سے زیادہ تنخواہ پٹرول کے خرچے پر نکل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس سے گزارہ مشکل ہوگیا ہے، غریب آدمی غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک سے پہلے حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
 

Advertisement