وزارت پٹرولیم کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ

Published On 10 March,2023 05:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) روس سے سستے تیل کی خریداری کے سلسلہ میں وزارت پٹرولیم نے پہلے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی خام تیل یورال اور سوکالز کا ایک ایک کارگو منگوایا جائے گا، پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

وزارت پٹرولیم کے حکام دیکھنا چاہ رہے کہ روسی خام تیل سے پٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے، ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement