روس سے معاہدے کے بعد پٹرول سستا ملے گا، مصدق ملک

Published On 16 February,2023 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جاتا ہے، روس سے معاہدے کے بعد پٹرول سستا ملے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگا پٹرول لے کر سبسڈی دی، سبسڈی صرف غریب آدمی کا حق ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک مہنگی چیز لے کر سستی نہیں بیچ سکتا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک کو کھڑا کرنے کے لیے کڑوا گھونٹ پینا ہو گا، روس سےمعاہدے کے بعد پٹرول سستا ملے گا، پٹرول سستا ملنے سے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

Advertisement