پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

Published On 15 February,2023 11:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت کے دوران پٹرول کی قیمت میں کب اور کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ سپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement