لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 280 روپے لٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل فی لٹر 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔