لاہور: (دنیا نیوز) حکومت عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور جھٹکا لگانے کو تیار، کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس نے بھی بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔
بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا میں درخواست جام شورو پاور کمپنی نے دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے سے بجلی کا پیداواری نرخ 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ مقرر کیا جائے جبکہ مقامی کوئلے سےنرخ 27 روپے 10 پیسے فی یونٹ مقرر کیا جائے۔
پاور پلانٹ کی تعمیر پر لیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی ٹیرف میں شامل ہے، قرض پر سود کی ادائیگی کی میں مد میں 3 روپے 18 پیسے ٹیرف میں شامل کیے گئے، کول پاور پلانٹ پر لئے گئے قرض پر 27 ارب روپے سود ادا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا برہم
جام شورو پاور پلانٹ کی انشورنس کی مد میں 17 پیسے فی یونٹ ٹیرف میں شامل ہیں، کول پاور پلانٹ کا پیداواری ٹیرف 25 سال کے لیے مانگا گیا، جام شورو کول پاور 179 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا، کول پاور پلانٹ رواں سال 30 نومبر کو بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔