اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیسکو کی بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں، بجلی مہنگی کرنے کیلئے اضافی درخواست جمع کرا دی۔
پیسکو نے بجلی صارفین سے 62 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی، پیسکو ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے 16 ارب روپے بھی صارفین سے ہی وصول کئے جائیں گے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات کی مد میں 9 ارب روپے کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالنے کی درخواست دی گئی ہے، سفری الاؤنس کے 39 کروڑ اور گاڑیوں کی مرمت کے 28 کروڑ بھی صارفین سے وصول کر نے کی درخواست کر دی گئی۔
نیپرا اتھارٹی پیسکو کی درخواست پر 5 اپریل کو سماعت کرے گی۔
یاد رہے کہ منظوری کی صورت میں خیبرپختونخوا کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔