رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا

Published On 28 March,2023 03:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 3 ارب 44 کروڑ ڈالر کا قرض وسود ادا کیا گیا، ستمبر سے دسمبر کے دوران 6 ارب 76 کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا گیا۔

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں صرف قرض کی مد میں 8 ارب 27 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے، 6 ماہ میں سود کی مد میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔

Advertisement