سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر اضافہ

Published On 24 March,2023 04:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

حالیہ اضافہ کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب 59 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 13 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement