کراچی: (دنیا نیوز) 24 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو تمام سرکاری اور کمرشل بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس یکم رمضان المبارک 23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی یوم پاکستان کی عام تعطیل ہے، زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے 24 مارچ جمعتہ المبارک کے روز تمام بینکوں میں عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہوگا۔