کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آگئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں 11 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر 283 روپے 92 پیسے کا ہوگیا ہے
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VLlwrxVW4b pic.twitter.com/544DvPhpsf
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز 2 روپے 32 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 284 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 40 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔