ڈالرز کی قلت، غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو پاکستان سے فلائٹ آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

Published On 30 March,2023 06:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالرز کی قلت کے باعث غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو پاکستان سے فلائٹ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیشنل ایئرلائنز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایئر لائنز کے جنوری 2023 تک 290 ملین ڈالر پھنسے ہوئے ہیں، ڈالرز کی قلت سے ایئر لائنز پاکستان سے باہر اپنی سیلز کی آمدنی واپس بھیجنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

آئی اے ٹی اے کے مطابق اس صورتحال میں غیرملکی ایئر لائنز کو پاکستان سے فلائٹ آپریشنز میں شدید مشکلات ہیں، ایاٹا نے پاکستان حکومت سے ایئرلائنز کو فوری معاملات حل کرنے کی تجویز دی ہے۔