بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، چودھری سالک حسین

Published On 30 March,2023 06:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے پاکستان میں تعینات پولینڈ اور سویڈن کے سفیروں نے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں پولینڈ اور سویڈن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرز کی قلت، غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو پاکستان سے فلائٹ آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، پاکستان میں جن شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے ان کو سامنے لایا جائے گا۔

 

Advertisement