سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

Published On 30 March,2023 06:17 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1971 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 426 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھ کر 2270روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 1946.15 روپے کی سطح پر آگئی۔