ڈالر کی پھر اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Published On 04 April,2023 11:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2 روپے 71 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔